ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت 3.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے: نائب صدر جودت یلماز

نائب صدر  جودت یلماز    نےان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ترکیہ-ازبکستان بزنس فورم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2080959
ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت 3.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے: نائب صدر  جودت یلماز

نائب صدر  جودت یلماز   نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت 3.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یلماز نے کہا کہ 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو جلد از جلد حاصل کر لیا جائے گا۔

نائب صدر  جودت یلماز    نےان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ترکیہ-ازبکستان بزنس فورم سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ  ازبکستان سب سے زیادہ برآمدات  کرنے والے پہلے تین ممالک اور درآمدات کرنے والے پہلے پانچ  ممالک  میں شامل ہوتا ہےاور  اسے مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یلماز نے کہا، "ازبکستان کے ساتھ ہماری دو طرفہ تجارت 3.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، ازبکستان میں ہماری سرمایہ کاری 1.5 بلین ڈالر ہے، اور ہماری 1,700 سے زیادہ کمپنیاں ازبکستان کے مختلف علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ہدف 5 بلین ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے، کاروباری دنیا کے تعاون سے، ہم اس مقصد کو جلد از جلد حاصل کریں گے اور نئے اہداف مقرر کریں گے۔



متعللقہ خبریں