ترکیہ: فیدان۔النہیان ملاقات

فائر بندی کے ہدف سے دُور نہیں ہٹنا چاہیے۔ ہمارا حتمی ہدف پائیدار امن کا اور فلسطین حکومت کا قیام ہے: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2080086
ترکیہ: فیدان۔النہیان ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں غزّہ کی تازہ صورتحال اور انسانی امداد کے موضوع پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے قبول کردہ فیصلہ بِل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

فیدان نے انسانی امداد کی کاروائیوں کو موئثر شکل میں چلانے کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت پر بات کی اور کہا ہے کہ فائر بندی کے ہدف سے دُور نہیں ہٹنا چاہیے۔ ہمارا حتمی ہدف پائیدار امن کا اور فلسطین حکومت کا قیام ہے۔

مذاکرات میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ رابطہ گروپ کی آئندہ ٹرم کی کاروائیوں پر غور کیا گیا اور غزّہ میں انسانی المیے کو بین الاقوامی برادری کے ایجنڈے پر رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں کے دوام پر اتفاق کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں