ترکیہ۔ سویڈن کی نیٹو رکنیت قانونی بل پر رائے دہی 26 دسمبر کو ہو گی

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس منگل 26 دسمبر کو ترکیہ کے مقامی  وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے منعقد  ہوگا

2079926
ترکیہ۔ سویڈن کی نیٹو رکنیت قانونی بل پر رائے دہی 26 دسمبر کو ہو گی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کی خارجہ امور کمیٹی نے "نیٹو میں سویڈن کی مملکت کی شرکت سے متعلق پروٹوکول کی منظوری کی تجویز" کو اپنے ایجنڈے میں لایا ہے۔

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس منگل 26 دسمبر کو ترکیہ کے مقامی  وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے منعقد  ہوگا۔

اجلاس میں بین الاقوامی معاہدوں کی منظوری کے حوالے  سےقانون سازی کی 10تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ایجنڈے کی 10 ویں شق  میں  سویڈن کے نیٹو  سے الحاق پروٹوکول پر رائے دہی  کو جگہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 16 نومبر کو ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کی خارجہ امور  کمیٹی میں اس تجویز پر  مذاکرات کو  ملتوی کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں