ترکیہ نے مزید 6 ممالک کو ویزے کی بندش سے آزاد کر دیا

زیر بحث فیصلہ غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ قانون  نمبر 6458 کی شق 18 کے مطابق کیا گیا ہے

2079953
ترکیہ نے مزید 6 ممالک کو ویزے کی بندش سے آزاد کر دیا

ترکیہ نے چھ ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی سہولت متعارف کرائی  ہے۔

متحدہ امریکہ، بحرین، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور عمان کے عمومی پاسپورٹ ہذا کو ترکیہ کی سیر و  سیاحت کے لیے ویزا سے مستثنیٰ دینے کا صدارتی حکمنامہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط سے شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق امریکہ، بحرین، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور عمان کے شہریوں کو ترکیہ کی سیر و سیاحت کے لیے ہر 180 دنوں میں 90 دن کے لیے ویزے کی چھوٹ دی جائے گی۔

زیر بحث فیصلہ غیر ملکیوں اور بین الاقوامی تحفظ قانون  نمبر 6458 کی شق 18 کے مطابق کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں