ترکیہ، ملک بھر میں آپریشنز میں داعش سے منسلک 304 افراد گرفتار

ہم  قوم کے امن، اتحاد اور یکجہتی کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے

2079789
ترکیہ، ملک بھر میں آپریشنز میں داعش سے منسلک 304 افراد گرفتار

ترکیہ بھر میں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 304 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

بیک وقت 32 صوبوں میں داعش کے خلاف 'ہیروز-34' کوڈ نام کے آپریشن کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے چھاپوں کے دوران داعش کے لیےکام کرنے والے اور تنظیم سے وابستہ 304 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم  قوم کے امن، اتحاد اور یکجہتی کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

یرلی قایا  نے کہا کہ "ہم اپنی سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ کوششوں سے اپنی لڑائی بلا روک ٹوک جاری رکھیں گے۔ میں اپنے بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آپریشنز کرتے ہیں۔ ہم سال میں 365  دن رات آپریشن کرتے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری یہ کاروائیاں  پر عزم  طریقے سے  جاری رہیں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں