ترکیہ: صدر ایردوان کی سربیا اور مصر کے صدور کے ساتھ ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے: صدارتی محکمہ اطلاعات

2079117
ترکیہ: صدر ایردوان کی سربیا اور مصر کے صدور کے ساتھ ملاقات
erdogan-sisi.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ووجچ کے ساتھ ملاقات میں صدر ایردوان نے انہیں انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

مذاکرات میں ترکیہ۔سربیا تعلقات اور علاقائی و عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔

صدر ایردوان نے نئے دور میں بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون  کے بتدریج تقویت کے ساتھ جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ایردوان۔السیسی مذاکرات میں بھی فلسطینی زمین پر جاری اسرائیلی حملوں اور غزّہ کے لئے انسانی امداد کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ پائیدار فائر بندی کے لئے اسلامی ممالک کی شروع کی گئی کوششوں کو باہم متحد شکل میں جاری رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ایردوان نے دوبارہ عہدہ صدارت کے لئے منتخب ہونے پر صدر سیسی کو مبارکباد پیش کی اور نئے صدارتی دور کے ترکیہ۔مصر تعلقات کے حوالے سے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمّنا ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں