ترکیہ: حملے بند کروانے کے لئے امریکہ اپنا اثرونفوذ استعمال کرے

مکمل فائر بندی کے بعد دو حکومتی حل پر مبنی اورعادلانہ و پائیدار امن کے ہدف والے سیاسی عمل کا آغاز کروانا اور اس آغاز کے لئے اسرائیل کا مذاکراتی میز پر آنا ضروری ہے: خاقان فیدان

2077598
ترکیہ: حملے بند کروانے کے لئے امریکہ اپنا اثرونفوذ استعمال کرے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ امریکہ، غزّہ پر حملے بند کروانے کے لئے، اسرائیل پر اپنے اثر و نفوذ کو استعمال کرے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق وزیر خارجہ فیدان نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

امریکہ کی طلب پر کی گئی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں امریکہ۔ترکیہ باہمی تعلقات میں اتحاد کی روح سے ہم آہنگ روّیے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سویڈن کی نیٹو رکنیت، ایف۔16 طیاروں کے مسئلے اور دفاعی صنعت میں تعاون کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اسرائیل۔فلسطین تناو کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیدان نے کہا ہے کہ غزّہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کی صورتحال بتدریج خراب ہو رہی ہے۔

فیدان نے اپیل کی ہے کہ امریکہ، غزّہ پر حملے بند کروانے کے لئے  ،اسرائیل   پر اپنے  اثر و نفوذ کو استعمال کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مکمل فائر بندی کے بعد دو حکومتی حل پر مبنی  اورعادلانہ و پائیدار  امن کے ہدف والے سیاسی عمل کا آغاز کروانا اور اس آغاز  کے لئے اسرائیل کا مذاکراتی میز پر آنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں