ترک وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے اظہارِ تعزیت

امیر کویت  شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیدان نے اپنے ہم منصب صباح کے ذریعے کویت کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا

2077637
ترک وزیر خارجہ کا کویتی ہم منصب سے اظہارِ تعزیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کویتی وزیر خارجہ سلیم عبداللہ الا جابر الصباح سے فون پر بات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فیدان نے اپنے کویتی ہم منصب صباح سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

امیر کویت  شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیدان نے اپنے ہم منصب صباح کے ذریعے کویت کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر فیدان نے اپنے کویتی ہم منصب کی وساطت سے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی امارت کے عہدے پر کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

فیدان نے ترکیہ اور کویت  کے مابین دوستی و بھائی چارے کے ہر شعبے میں  مضبوطی حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں