مولانا رومی، صدیوں اور سرحدوں کی قید سے آزاد بھائی چارے کے معمار ہیں: امینہ ایردوان

مولانا رومی ایک ایسے بھائی چارے کے معمار ہیں جو صدیوں اور سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔ وہ نورِ مغفرت کا آئینہ ہیں: خاتونِ اوّل امینہ ایردوان

2077493
مولانا رومی، صدیوں اور سرحدوں کی قید سے آزاد بھائی چارے کے معمار ہیں: امینہ ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے عالمِ ترک اور عالمِ اسلام کے عظیم صوفیوں میں سے مولانا جلال الدین رومی کو ان کی 750 ویں برسی کے موقع  پر ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ "میں حضرت مولانا جلال الدین رومی  کو ان کی 750 ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مولانا رومی ایک ایسے بھائی چارے کے معمار ہیں جو صدیوں اور سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔  ترک اور اسلام عالم  کے یہ عظیم مفّکر اور صوفی نورِ مغفرت کا آئینہ ہیں" ۔



متعللقہ خبریں