پاکستان میں 23 فوجیوں کے شہید ہونے والے دہشت گرد حملوں پر ترکیہ کی مذمت

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ میں حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کار اس واقع کی مناسبت سے ہم  ایک بار پھر اظہار کرتے ہیں

2075939
پاکستان میں 23 فوجیوں کے شہید ہونے والے دہشت گرد حملوں پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ  نے پاکستان میں 23 فوجیوں کے شہید ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں گہرے دکھ کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی حصے میں واقع صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 23 فوجی شہید ہو گئے۔ ہم اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والے فوجیوں کی مغفرت  کے دعا گو ہیں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔"

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ میں حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کار اس واقع کی مناسبت سے ہم  ایک بار پھر اظہار کرتے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں بم لادی گاڑی  کے ذریعے چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 23 فوجی شہید  اور 6 عسکریت پسند  مارے  گئے تھے۔

اسی علاقے کے مختلف حصوں میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں 2 فوجی اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور 21 عسکریت پسند مارے گئے۔

پاکستانی طالبان سے وابستہ تنظیم "تحریک جہاد پاکستان (TJP)" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں