ترکیہ: PKK/KCK کے خلاف فضائی آپریشن، کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں فضائی آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے 13 اہداف کو تباہ اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2075439
ترکیہ: PKK/KCK کے خلاف فضائی آپریشن، کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

ترکیہ مسلح افواج، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے، سرحد پار آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق " PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال کر کے عراق کے شمال میں عوام اور سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں کو برطرف کرنے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے عراق کے شمالی علاقوں غارہ، خاکرک اور قندیل  میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی آپریشن کئے گئے ہیں۔ آپریشن، اقوام متحدہ سمجھوتے کی 51 ویں شق کی رُو سے جائز حقِ خود حفاظتی کے دائرہ کار میں کئے  گئے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "فضائی آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے زیر استعمال اور آپریشنوں کے وقت تنظیم کے سرغنہ دہشت گردوں سے بھرے غاروں، پناہ گاہوں اور ڈپووں  پر مشتمل 13 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشنوں میں  زیادہ تر مقامی و ملّی ایمونیشن کا استعمال کیا گیا  اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ترک مسلح افواج  اپنی  اصیل ملّت کی پاسبان ہے اور کل کی طرح آج بھی اپنے ملک وملت کی بقا و سلامتی کے لئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھے گی"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "آپریشنوں کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی و ثقافتی ورثے اور ماحول کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی حفاظتی تدابیر اختیار کئی گئیں ہیں"۔



متعللقہ خبریں