جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکیہ  سے حمسی مچھلی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوگان نے کہا کہ 11 ماہ میں ترکیہ سے 2 ہزار 479 ٹن  حمسی مچھلی برآمد کی گئی ہیں

2073888
جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکیہ  سے حمسی مچھلی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکیہ  سے حمسی مچھلی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 12 ملین 202 ہزار 980 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوگان نے کہا کہ 11 ماہ میں ترکیہ سے 2 ہزار 479 ٹن  حمسی مچھلی برآمد کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  زیربحث غیر ملکی فروخت سے 12 ملین 202 ہزار 980 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی  ہے ، گر دوان  نےکہا کہ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ گئے ہیں، جب 10 ملین 129 ہزار 431 ڈالر کی آمدنی ہوئی  ہے۔

گر دوان   نے زور دیا کہحمسی مچھلی کو اس عرصے میں 25 ممالک  کو فروخت کیا گیا ہے۔

"فرانس، بیلجیم اور جرمنی سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے تین ممالک تھے۔ اس عرصے میں فرانس کو 4 لاکھ 361 ہزار 360 اینکوویز، بیلجیم کو 3 لاکھ 745 ہزار 655 ڈالر اور جرمنی کو 1 لاکھ 91 ہزار 724 ڈالر فروخت کیے گئے۔

گر دوان  نے کہا کہ  پچھلے سال کی اسی مدت کے برعکس،  حمسی مچھلی  کو ازبکستان، عراق، مالڈووا، ملائیشیا اور صومالیہ کو بھی برآمد کیا گیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں