142 ترک شہری غزہ سے استنبول پہنچ گئے

رفح بارڈر گیٹ سے مصر جانے والے ترک شہریوں کو لے کرترکش ایئر لائن کا طیارہ  استنبول ایئرپورٹ پر لینڈکرگیا ہے۔

2072216
142 ترک شہری غزہ سے  استنبول پہنچ گئے

اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ سے بے دخل ہونے والے 142 ترک شہری اور ان کے خاندانی رشتہ دار مصر کے راستے استنبول پہنچ  گئے ہیں۔

رفح بارڈر گیٹ سے مصر جانے والے ترک شہریوں کو لے کرترکش ایئر لائن کا طیارہ  استنبول ایئرپورٹ پر لینڈکرگیا ہے۔

ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے نمائندوں اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے حکام نے شہریوں کا استقبال کیا۔

پاسپورٹ کنٹرول کے بعد، کچھ شہری مختص گاڑیوں کے ساتھ ہوائی اڈے سے روانہ ہوئے، جب کہ دوسرے صوبوں کو جانے والوں کو بسوں کے ذریعے AFAD کے طے کردہ ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے ۔

استنبول آنے والے شہریوں کا استقبال کرنے والے افراد کے اہلِ خانہ  اس موقع پر اپنے آنسو نہ ضبط  نہ کرسکے ۔



متعللقہ خبریں