ترکیہ انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا دوبارہ سے رکن منتخب

ترکیہ انتخابات میں امیدوار تھا اور اسے دوبارہ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا

2071666
ترکیہ انٹر نیشنل میری ٹائم  آرگنائزیشن کا دوبارہ سے رکن منتخب

ترکیہ کو دوبارہ  سے  انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کا کونسل  رکن منتخب  کر لیا گیا ہے۔

اس موضوع پر وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم او کونسل کی رکنیت کی رائے دہی برطانوی دارالحکومت لندن میں   آئی ایم او کی 33 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے فریم ورک کے دائرہ کار میں  کل  منعقد ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ زیر بحث انتخابات میں امیدوار تھا اور اسے دوبارہ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا،

"ترکیہ، اپنی پہلی بار امیدواری کے برس سال 1999 سے لے کر اب تک تمام دو سالہ کونسل کے انتخابات میں بطور ممبر منتخب ہوا ہے،یہ اپنے  سمندری میدان میں تجربات اور امکانات  کی بدولت IMO  کے امور میں اپنا ٹھوس تعاون جاری رکھے گا۔"

 



متعللقہ خبریں