تبدیلی ماحولیات کی عالمی کانفرنس،صدر ایردوان دبئی روانہ ہونگے

بتایا گیا ہے کہ  اس اجلاس میں  ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پالیسیوں،ماحول کو درپیش مسائل،توانائی،خوراک اور صحت جیسے مختلف موضوعات پر بھی سربراہوں کے درمیان تبادلہ خیال کیا جائے گا

2070751
تبدیلی ماحولیات کی عالمی کانفرنس،صدر ایردوان دبئی روانہ ہونگے

صدر رجب طیب ایردوان عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے  لیےمتحدہ عرب امارات روانہ ہونگے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، دبئی میں  اقوام متحدہ  کے تبدیلی موحولیاتی معاہدے کے تحت منعقدہ  28 ویں کانفرنس کا انعقاد 30 نومبر تا یکم دسمبر کے درمیان  ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ  اس اجلاس میں  ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف پالیسیوں،ماحول کو درپیش مسائل،توانائی،خوراک اور صحت جیسے مختلف موضوعات پر بھی سربراہوں کے درمیان تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 صدر ایردوان اس اجلاس کے سلسلے میں شرکا سے خطاب کرنے سمیت  بعض ممالک کے  سربراہوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے



متعللقہ خبریں