غزہ کو ترکیہ سے امداد کا عمل جاری ہے تو فیلڈ ہسپتال کو قائم کرنے کی کاروائی مکمل ہو گئی

کل غزہ پہنچنے والی ٹیموں نے فیلڈ ہسپتال کی خدمات کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے

2070379
غزہ کو ترکیہ سے امداد کا عمل جاری ہے تو فیلڈ ہسپتال کو قائم کرنے کی کاروائی مکمل ہو گئی

وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا  ہےکہ غزہ کو  طبی  شعبے میں  امداد جاری ہے۔

فخر الدین قوجا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا فوجی طیارہ صبح قیصری سے مصر کے العریش ہوائی اڈے  کو روانہ کیا گیا ہے۔

قوجا نے بتایا ہے کہ یہ  طیارہ، جس میں انکیوبیٹرز، نوزائیدہ وینٹی لیٹرز، آپریٹنگ ٹیبل، چھت کے لیمپ اور بہت سے دیگر طبی آلات شامل ہیں، وطن واپسی  پر  مریضوں کو ان کے علاج کے لیے ترکیہ لائے گا، اور متعلقہ تینوں  ممالک کے ساتھ ہم  قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔

ترکیہ  سے غزہ  تک پہنچانے کے لیے اب تک 11 طیارے، ایک بحری جہاز، تقریباً 700 ٹن انسانی امداد اور طبی سامان، 8 فیلڈ ہسپتال اور 20 ایمبولینسیں العریش پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت قوجا  نے بتایا کہ کل غزہ پہنچنے والی ٹیموں نے فیلڈ ہسپتال کی خدمات کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں وزیر صحت  نے بتایا ہےکہ :"غزہ پہنچنے والی ہماری ٹیموں نے فیلڈ ہسپتال کی خدمات کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ ہم  آئندہ کے ایام میں زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو سائٹ پر حفظانِ صحت کی خدمات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں