ترکیہ:چھ اضلاع میں آپریشن،دہشتگردوں کے 63 خفیہ ٹھکانے تباہ

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  بتایا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کے خلاف  ملک کے چھ اضلاع میں قاہرامان -30 نامی  آپریشنز کے دوران 63 غاروں،پناہ گاہوں اور گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے

2069160
ترکیہ:چھ اضلاع میں آپریشن،دہشتگردوں کے 63 خفیہ ٹھکانے تباہ

  ترک خفیہ ایجنسی  کے ایک آپریشن کے دوران پی کےکے کے  نام نہاد کوبانی کے ذمے دار موتلو کاجار عرف" کارکر اندوک" کو شام میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  متعلقہ دہشتگرد نے سال 1997 تا 2009 کے درمیان عراق کے علاقے حفتانین میں دہشتگردانہ سرگرمیاں  کی تھیں جو کہ  حفاظتی قوتوں کے ساتھ  مسلح جھڑپ میں اپنی ایک آنکھ اور ہاتھ گنوا بیٹھا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  طویل عرصے سے حفاظتی قوتوں کیے تعاقب میں موجود  اس دہشتگرد کا شام میں پتہ لگایا گیا اور ایک آپریشن کے دوران منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے  بتایا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کے خلاف  ملک کے چھ اضلاع میں قاہرامان -30 نامی  آپریشنز کے دوران 63 غاروں،پناہ گاہوں اور گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دہشتگردوں کی طرف سے موسم سرما میں تخریب کاریوں میں استعمال کرنے والے اسلحے کو غاروں اور دیگر پناہ گاہوں میں چھپایا جاتا ہے جن کا  قاہرامان -30 آپریشنز کے دوران 6 اضلاع میں پتہ لگاتے ہوئے 63 کے قریب غاروں ،پناہ گاہوں اور خفیہ گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ  ہم دہشتگردوں کے تمام منصوبے  خاک میں ملانا جاری رکھے ہوئے ہیں، ترک اضلاع شرناک ، سیعرت ،قاہرامان مراش،دیار بکر،مُش اور تنُج ایلی  میں جاری آپریشنز کے دوران  اتاق اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں