ہم اسرائیل کے صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ترک صدارتی محکمہ اطلاعات

اسرائیل کو بے گناہ فلسطینی عوام، صحافیوں، ص حفظان صحت کے کارکنوں اور امدادی کارکنوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے

2069179
ہم اسرائیل کے صحافیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ترک صدارتی محکمہ اطلاعات

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدین التون نے یرغمالیوں کے تبادلے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے، ان پر ربڑ کی گولیاں برسانے اور گیس اور دھوئیں کے بم پھینکنے پر اسرائیلی انتظامیہ کی مذمت کی۔

فخر الدین آلتون نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

آلتون نے اپنی پوسٹ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا اعلان کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے پر رد عمل کا مظاہر کیا۔

انہوں نے کہا  ہے کہ اسرائیل کئی دنوں سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر رہا ہے اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت سے دنیا بھر کو آگاہی کرانے والے صحافیوں کو قتل کر رہا ہے۔

  آلتون نے بتایا کہ حال ہی  میں یرغمالیوں کے  تبادلے  کی رپورٹنگ کرنے والے اخباری نمائندوں کو ہدف بنانے ، ان پر  ربڑ کی گولیاں برسانے  اور  آنسو گیس اور دھوئیں کے بم  پھینکنے والی اسرائیلی انتظامیہ کی  ہم  مذمت کرتے ہیں۔

اسرائیل کو بے گناہ فلسطینی عوام، صحافیوں، ص حفظان صحت کے کارکنوں اور امدادی کارکنوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

" جمہوریہ ترکیہ کے صدارتی محکمہ اطلاعات  کے طور پر ہم حملے نشانہ بننے والے صحافیوں کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں