صدر ایردوان کی آئی بُکے ٹیچر فلم کے پرئمیر شو میں شرکت

صدر ایردوان نے اپنی اہلیہ ایمنے ایردوان، شہید ٹیچر شینائی  آئے بُکے  یالچین  کی والدہ زہرا، والد صادق، بھائی ایبرس یالچین اور فلم کے اداکاروں کے ساتھ فلم دیکھی ہے

2068344
صدر ایردوان کی آئی بُکے ٹیچر  فلم کے پرئمیر شو میں شرکت

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے  ایردوان نے 2017 میں باتمان  کے کوزلوک ضلع میں دہشت گردانہ حملے  میں شہید ہونے والی22 سالہ   ٹیچر شینائی  آئے بُکے  یالچین  کی زندگی پر بننے والی   فلم "Aybüke؛ I Became a Teacher!"  کے پریمیئر  شو میں شرکت کی ہے ۔

"Aybüke؛ I Becam a Teacher!"، جسے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی مشترکہ پروڈکشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے 24 نومبر، یوم اساتذہ  کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔  فلم کا پریمیئر دارالحکومت انقرہ میں  بیش تپے  کانگرس  اور کلچر سینٹر میں  منعقد ہوا ۔

صدر ایردوان نے اپنی اہلیہ ایمنے ایردوان، شہید ٹیچر شینائی  آئے بُکے  یالچین  کی والدہ زہرا، والد صادق، بھائی ایبرس یالچین اور فلم کے اداکاروں کے ساتھ فلم دیکھی ہے ۔

فلم کے اختتام پر، صدر ایردوان، جو اپنی اہلیہ ایمنے ایردوان کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے، انہیں شہید ٹیچر  کے اہل خانہ کی جانب سے تحفے کے طور پر آئی بُکے  یالچین  کے زیر استعمال ساز پیش کیا۔

TRT کے ڈائریکٹر  جنرل   مہمت سوباجی  نے خاتون اول ایردوان کو آئی بُکے یالچین  کی مشہور تصویر میں استعمال ہونے والی علامتی سرخ تحریر اور چھوٹا ساز پیش کیا۔

فلم کا اسکرپٹ اوعور  کلیچ  اور اوزان بودور  نے تحریر کیا ہے اور  اس کی ہدایت کاری مرات اون بُل نے کی ہے۔



متعللقہ خبریں