ماہ اکتوبر میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

وزارت سیاحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا جو 44.2 ملین تک پہنچ گئی ہے

2068477
ماہ اکتوبر میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

ماہ اکتوبر میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4.99 ملین تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.83 فیصد  زاہد ہے۔

وزارت سیاحت کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا جو 44.2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

26 فیصد اضافے اور 5.8 ملین افراد کے ساتھ جنوری سے اکتوبر کے دوران سب سے زیادہ سیاح ترکیہ بھیجنے والے ممالک میں روسی فیڈریشن پہلے نمبر پر ہے۔

جرمنی 8.38 فیصد اور 5.7 ملین افراد کے اضافے کے ساتھ دوسرے اور  برطانیہ  12.3 فیصد اور 3.6 ملین افراد کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں