ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان لندن اور پیرس کے دورے پر

وزیر خارجہ فیدان غزّہ میں جنگ بندی کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے سلسلے میں لندن اور پیرس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں: وزارت خارجہ

2067187
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان لندن اور پیرس کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور فرانس کے دارالحکومت پیرس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

 دورے کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے دائرہ کار میں غزّہ میں جنگ بندی اور پائیدار امن کی یقین دہانی کے لئے کوششیں کرنا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "11 نومبر 2023 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں غزّہ کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے  ہنگامی سربراہی اجلاس میں ترکیہ، فلسطین، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، اردن، قطر اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ کو جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان مذکورہ مشترکہ سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ملاقاتوں اور مذاکرات کے لئے 22 نومبر 2023کو لندن اور پیرس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں