اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا وفد لندن اور فرانس کا بھی دورہ کرے گا: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ فیدان اپنے سرکاری پروگرام کے سبب 22 نومبر کو وفد میں شامل ہوں گے

2066666
اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا وفد لندن اور فرانس کا بھی دورہ کرے گا: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں اور ترکیہ کے زیرِ قیادت قائم ہونے والا رابطہ گروپ غزّہ میں بتدریج شدت اختیار کرتے تناو کے خاتمے کے لئے لندن اور پیرس کا دورہ کرے گا۔

وفد، سعودی عرب، اردن، مصر، انڈونیشیا، نائیجیریا اور فلسطین کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل پر مشتمل ہے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ فیدان اپنے سرکاری پروگرام کے سبب 22 نومبر کو وفد میں شامل ہوں گے۔

توقع ہے کہ لندن اور پیرس میں مصروفیات کے دوران  فیدان برطانیہ کے وزیر اعظم رِشی سوناک اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

ترکیہ کی کوششوں سے قائم ہونے والا وفد،  دوروں  کے پہلے مرحلے میں چین پہنچا تھا اور اب، روس میں  بھی ملاقاتیں اور مذاکرات کرے گا۔

واضح رہے کہ حماس کے عسکری وِنگ نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف "اقصیٰ طوفان کے نام سے آپریشن کا آغاز کیا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی "فولادی تلوار "کے نام سے غزّہ کے خلاف آپریشن شروع کر دیا تھا۔

مستقل شدت اختیار کرتے  تناو میں 13 ہزار سے زائد فلسطینی بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں