ایردوان۔رئیسی ملاقات،مشرق وسطی کی صورتحال پر غور

ایردوان اور رئیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا

2062646
ایردوان۔رئیسی ملاقات،مشرق وسطی کی صورتحال پر غور

اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

 ترک ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق، ایردوان اور رئیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات، ترکیہ ۔ایران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ اسرائیل کے اپنے حملے ختم کرنے سے خطے اور دنیا کے امن کو فائدہ پہنچے گا اور اسلامی تعاون تنظیم کو منعقد ہونے والے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں منصفانہ حل تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ ترکیہ ضامن کی ذمہ داری لے کر مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار ہے، عالم اسلام کو مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے اور اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں