ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے زیر اہتمام فیسٹویل ایوارڈز کی تقریب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی  کے ڈائریکٹر  جنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا کہ یہ  فیسٹویل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پروڈکشنز جو کہ بیانیہ، آرٹ اور سینما کو انسانی مسائل پر فوکس کرتی ہیں اور جذبات، سوچ، تاثر اور ردعمل کو متحرک کرتی ہیں

2061848
ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے زیر اہتمام  فیسٹویل ایوارڈز کی تقریب

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT ورلڈ سٹیزن کے زیر اہتمام ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول ایوارڈز استنبول میں ہونے والی تقریب میں پیش کیے گئے ہیں ۔

اس سال پانچویں بار منعقد ہونے والے فیسٹیول کے دائرہ کار میں، پہلا انعام ہنگری کے Ákos Kovács کو فلم "برانکا" ،  دوسرا انعام ایران کے علیرضا کاظمی پور کو "اسپلٹ اینڈز" ،  تیسرا انعام کوسوو سے سمیر کراہودا کو "بے گھر" کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ  موسمیاتی آگاہی ایوارڈ ایران سے فرنوش عابدی کو "دی اسپریئر" کے ساتھ دیا گیا، اور TRT خصوصی ایوارڈ فلسطین کے احمد صالح کو "نائٹ" کو دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ٹی  کے ڈائریکٹر  جنرل  مہمت زاہد سوباجی نے کہا کہ یہ  فیسٹویل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پروڈکشنز جو کہ بیانیہ، آرٹ اور سینما کو انسانی مسائل پر فوکس کرتی ہیں اور جذبات، سوچ، تاثر اور ردعمل کو متحرک کرتی ہیں۔

سوباجی نے کہا کہ ٹی آر ٹی  خصوصی ایوارڈ فلسطین کو دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا زخم ہے جہاں  بڑے پیمانے پر قتل عام  جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گواہ ہیں کہ دنیا ایک بار پھر ایک انتہائی تکلیف دہ انسان دوستی کے امتحان میں ناکام ہو گئی ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ کے لوگوں کے خلاف ہر قسم کا قتل عام کر رہا ہے، ہسپتالوں، مقدس مقامات، سکولوں اور کو تباہ کر کے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ بچوں، عورتوں یا مریضوں کو پہچانے بغیر پناہ گزین کیمپ پر بمباری جاری ہے اور کچھ ممالک اس حقیقت کے باوجود  ان  مظالم کو جائز قرار  دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں