دس ماہ میں 721 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا: وزیر  داخلہ یرلی قایا

وزیر  داخلہ یرلی قایا  نے اپنی وزارت کے بجٹ پر اپنی پیش کش میں کہا کہ وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں

2061944
دس ماہ میں 721 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا: وزیر  داخلہ یرلی قایا

وزیر  داخلہ یرلی قایا  نے اطلاع دی کہ یکم جنوری سے یکم نومبر کے درمیان علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف 19 ہزار 756 کارروائیوں میں  84 دہشت گرد جبکہ کل 721 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزیر  داخلہ یرلی قایا  نے اپنی وزارت کے بجٹ پر اپنی پیش کش میں کہا کہ وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر  داخلہ یرلی قایا   نے بتایا کہ یکم جنوری سے یکم نومبر تک کی کارروائیوں میں 721 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا گیا، جن میں سے 84 ہلاک، 525 زندہ، 5 زخمی اور 107 نے ہتھیار ڈال دیے، 6 ہزار 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے 1178 کو گرفتار کیا گیا، 1297 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا گیا۔

وزیر  داخلہ یرلی قایا   نے کہا کہ گزشتہ 10 مہینوں میں، 104 بم  حملوں سمیت کل 126 کارروائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف 1149 آپریشن کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں، 227 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا جبکہ 2057 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور  524 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ علی یرل قایا  نے کہا کہ یکم جنوری سے یکم نومبر کے درمیان 370 کارروائیوں میں 1 بین الاقوامی، 13 قومی، 33 علاقائی اور 253 مقامی منظم جرائم کی تنظیموں کو ناکارہ بنایا گیا  اور 1800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔



متعللقہ خبریں