ترکیہ کی صوبہ بلوچستان میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ہم اس گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہداء کی مغفرت کے دعا گو ہیں  اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتے ہیں

2060228
ترکیہ کی صوبہ بلوچستان میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ترکیہ نے صوبہ بلوچستان میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ نے پاکستان میں14 فوجیوں کے شہید ہونے والے  دہشت گردی کے حملے کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ۔

بیان میں گہرے دکھ کے ساتھ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 14 فوجیوں کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم اس گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہداء کی مغفرت کے دعا گو ہیں  اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی مشترکہ جنگ میں پاکستان کی دوست اور برادر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔" ہم اس موقع پر ایک بار پھر اپنی یکجہتی پر زور دیتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں