غزہ میں ایمبلنسوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ترک وزیر صحت کا رد عمل

ہم اپنے غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کو جو تشویشناک حالت میں ہیں اپنے ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ علاج تک رسائی حاصل کر سکیں

2060221
غزہ میں ایمبلنسوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ترک وزیر صحت کا رد عمل

وزیر صحت فخرالدین قوجا  نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مریضوں اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف کارروائی کرے۔

سماجی رابطوں کے پیج پر اپنی پوسٹ میں قوجا  نے  صحت کے اداروں اور مریضوں اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں پر اسرائیل کے حملوں پر ردعمل  کا مظاہرہ کیا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مریضوں اور زخمیوں والی ایمبولینسوں پر حملہ کیا گیا، قوجا نے کہا:

"عالمی برادری کو ایکشن لینے کے لیے مزید کیا ہونے کی ضرورت ہے؟ صحت کے اداروں اور بیماروں اور زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں پر اسرائیل کے شرمناک اور غیر انسانی حملے جاری ہیں۔

ہم ایک بار پھر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم اپنے غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کو جو تشویشناک حالت میں ہیں اپنے ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ علاج تک رسائی حاصل کر سکیں۔ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری جلد از جلد ان اندھا دھند حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔"

 



متعللقہ خبریں