وزیر خارجہ حقان فیدان کی یورپی یونین کے دہرے معیار پر شدید تنقید

سفارتی ذرائع کے مطابق، فیدان نے یورپی یونین کے متعدد  ممالک  میں فلسطینی حامی ریلیوں پر پابندی کو "دوہرا معیار" قرار دیتے ہوئے  شدید تنقید  کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آزادی اظہار کی آڑ میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک پر حملوں کی اجازت دیتے ہیں

2059883
وزیر خارجہ  حقان فیدان کی یورپی یونین کے دہرے معیار پر شدید تنقید

وزیر خارجہ  حقان فیدان  نے  اپنی  جرمن ہم منصب اینالینا بیربوک  سے جمعرات کے روز  برلن میں ملاقات کی ہے ۔ سرکاری معلومات کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، فیدان نے یورپی یونین کے متعدد  ممالک  میں فلسطینی حامی ریلیوں پر پابندی کو "دوہرا معیار" قرار دیتے ہوئے  شدید تنقید  کا نشانہ بنایا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جو لوگ آزادی اظہار کی آڑ میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک پر حملوں کی اجازت دیتے ہیں، وہ فلسطین میں شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کو کیوں روک رہے ہیں  یہ کیسی  یک طرفہ آزادہ اظہار رائے ہے،  یہ دہرا معیار ہے جو ہم سب کے لیے  ناقابلِ  قبول ہے۔

فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین اب تک عالمی مسائل کے خلاف واضح اور موثر موقف اختیار نہیں کر سکی ہے۔ فیدان نے کہا کہ یونین کو مزید ممالک کو رکن بننے کی اجازت دینی چاہیے، انہوں نے  یورپی یونین کی توسیع کی پالیسی    پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کا اپنی ساکھ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

فیدان کے مطابق بعض رکن ممالک کو الحاق کے مذاکرات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے سے روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الحاق کے مذاکرات کو لامتناہی، کھلے عمل میں تبدیل کرنا بھی غلط ہے۔

فیدان نے کہا کہ اگر یورپی یونین "عالمی کھلاڑی بننا چاہتی ہے"، تو اسے توسیع کو ایک "جیوسٹریٹیجک مسئلہ" کے طور پر دیکھنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں