عالمی برادری کوغزہ میں صحافیوں کی ہلاکت پر شدید ردِ عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے: آلتون

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں آلتون نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے شدید حملوں میں 38 صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں

2059473
عالمی برادری کوغزہ میں صحافیوں کی ہلاکت پر شدید ردِ عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے:  آلتون

صدارتی اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین  آلتون  نے کہا کہ عالمی برادری کو   میڈیا تنظیموں کو غزہ میں اپنی ڈیوٹی پر موجود صحافیوں کی ہلاکت پر شدید ردِ عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں آلتون نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے شدید حملوں میں 38 صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

آلتون نے زور دے کر کہا کہ یہ عمل، جس میں بچوں، خواتین، بزرگوں، صحافیوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں سمیت لوگوں کو قتل کیا  گیا ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر  ہیں ، آزادی صحافت اور معلومات حاصل کرنے کے حق کو نظر انداز کیا جارہا ہے  اور یہاں تک کہ ڈیوٹی کرنے والے صحافیوں کے قتل کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے عالمی برادری سے  میڈیا کے  اداروں کو اس شرمناک اور انسانی بحران کے خلاف مزید آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور پریس کے ان ارکان کے خلاف سخت ردعمل دینا چاہیے جو اپنی ڈیوٹی  ادا کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

آلتون نے اسرائیل سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں اور ان کے مقدس اقدار کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں، خاص طور پر القدس کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی  غرض سے   7 اکتوبر کی صبح ایک جامع حملہ شروع کیا تھا   جس پر  اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید فضائی بمباری شروع کردی تھی۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک اور 22 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں