ترکیہ کی ترک-فلسطینی فرینڈشپ ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کے ترکیہ فلسطین فرینڈشپ ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

2058071
ترکیہ کی ترک-فلسطینی فرینڈشپ ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ترکیہ نے غزہ کے ترک-فلسطینی فرینڈشپ ہسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت  کی ہے۔

وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کے ترکیہ فلسطین فرینڈشپ ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس طرح کے حملے کی کوئی وضاحت نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  غزہ کا واحد کینسر ہسپتال ہے اور اس بارے میں  تمام ضروری معلومات  کو   اسرائیلی حکام کے ساتھ پیشگی شیئر کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "محاصرہ اور یہ غیر انسانی حملے، جن کا مقصد غزہ میں فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا ہے، واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،" بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کو غزہ کے رہائشیوں کو بلا امتیاز نشانہ بنانا بند  کیا جانا چاہیے۔

ترکیہ-فلسطینی  فرینڈشپ  ہسپتال،  غزہ کی پٹی کا واحد ہسپتال ہے اور  فلسطین کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ 

تقریباً 34 ہزار 800 مربع میٹر کے رقبے پر 3 منزلوں اور 180 بستروں کی گنجائش کے حامل ترکیہ کے بنائے گئے اسپتال کی تعمیر 2017 میں مکمل ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں