صدر رجب طیب ایردوان کا جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر خطاب

صدر ایردوان نے کہا کہ  جمہوریہ ترکیہ جسکے قیام کا  اعلان 29 اکتوبر 1923 کو کیا گیا تھا، اپنی پہلی صدی مکمل کر کے دوسری صدی کی راہ پر گامزن ہے  اور اسے وہ  ترک صدی کے نام سے یاد کرتے ہیں

2057544
صدر رجب طیب ایردوان کا جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ پر خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے خطے اور دنیا میں غازی (مصطفی کمال اتاترک) کی خواہش کے مطابق دنیا کے   بے یارو مددگار  انسانوں کی مدد کرہا ہے۔  صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ کے اعلان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  جمہوریہ ترکیہ جسکے قیام کا  اعلان 29 اکتوبر 1923 کو کیا گیا تھا، اپنی پہلی صدی مکمل کر کے دوسری صدی کی راہ پر گامزن ہے  اور اسے وہ  ترک صدی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ  جو ہماری ہزار سالہ پرانی ریاستی روایت کی ایک نئی کڑی ہے، پہلی نہیں بلکہ آخری ریاست ہے  جو موجودہ سرزمین پر واقع ہے ۔

ایردوان نے کہا کہ جمہوریہترکیہ  ان کے لیے فخر اور الہام کا وسیلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جمہوریہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے خطے اور دنیا میں غازی (مصطفی کمال اتاترک) کی خواہش کے مطابق دنیا کے   بے یارو مددگار  انسانوں کی مدد کرہا ہے۔  

صدر مملکت نے کہا کہ قفقاز سے لے کر ایشیا تک، ترکستان سے فلسطین تک جہاں کہیں بھی کوئی مظلوم اور ضرورت مند آنسو بہاتا ہے، ترکیہ ہی اس کی مدد کو آتا ہے اور اس کا ہاتھ تھامتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سامراجی طاقت جمہوریہ ترکیہ کو خوش، کامیاب اور فتح مند ہونے سے نہیں روک سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں