ترکیہ کے 100 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر دولما باہچے پیلس میں زائرین کا ہجوم

پیلس کے داخلی دروازے پر، ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے اور اتاترک کی شبیہہ والی ٹی شرٹیں پہنے، زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں

2057380
ترکیہ کے 100 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر دولما باہچے پیلس میں زائرین کا ہجوم
istanbul dolmabahce sarayi 29 ekim.jpg
istanbul dolmabahce sarayi 29 ekim.jpg
istanbul dolmabahce sarayi 29 ekim.jpg

آج ترکیہ کے 100 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کے شہری اور غیر ملکی سیاح جوق در جوق استنبول کے دولما باہچے پیلس کی سیر کے لئے آ رہے ہیں۔

پیلس کے داخلی دروازے پر، ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے اور اتاترک کی شبیہہ والی ٹی شرٹیں پہنے، زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے پیلس میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ شہریوں نے بھی قومی ترانے کے ساتھ سنگت کی ۔

واضح رہے کہ جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک نے دولما باہچے پیلس میں وفات پائی تھی۔

پیلس کے تمام حصّے آج ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 23 منٹ تک زائرین کے لئے بلا معاوضہ کھُلے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں