ترکیہ ہلال احمر کے لنگرخانے نے غزّہ میں گرم کھانے کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی

اسرائیلی حملوں سے ہونے والی توڑ پھوڑ کی جُزوی تعمیر و مرّمت کے بعد غزّہ میں ترکیہ ہلال احمر کے لنگر خانے سے گرم کھانے کی تقسیم دوبارہ شروع ہو گئی

2054649
ترکیہ ہلال احمر کے لنگرخانے نے غزّہ میں گرم کھانے کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی
Turk kizilay gazze asevi1.jpg
Turk kizilay gazze asevi.jpg
Turk kizilay gazze asevi1.jpg
Turk kizilay gazze asevi.jpg

اسرائیلی حملوں سے ہونے والی توڑ پھوڑ کی جُزوی تعمیر و مرّمت کے بعد غزّہ میں ترکیہ ہلال احمر کے لنگر خانے سے گرم کھانے کی تقسیم دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

ترکیہ ہلال احمر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزّہ میں وسائل  خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ان حالات میں ہم مقامی عملے اور رضاکاروں کی مدد سے امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غزّہ ہلال احمر کے تعاون اور غزّہ سے مہیا ہو سکنے والے غذائی سامان کے ساتھ تیار کردہ کھانا اسرائیلی حملوں سے متاثرہ شہریوں تک پہنچایا گیا ہے۔ جھڑپوں کی وجہ سے بند لنگر خانے  نے بھی دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ لنگر خانے کو پہنچنے والے نقصان کی جزوی تعمیر و مرّمت کر کے اسے دوبارہ سے چالُو کر دیا گیا ہے۔ ترکیہ ہلال احمر غزّہ میں موجود لنگر خانے سے ہر روز 500 کنبوں  کو گرم کھانا فراہم کر رہی ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ترکیہ ہلال احمر مصر کی رفاح سرحدی چوکی سے بھی امداد کی آمد کے لئے روابط جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکیہ سے طیاروں کے ذریعے بھیجا گیا طبّی سامان اور جنریٹر بھی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ غزّہ کے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو مصر پہنچنے والے امدادی سامان اور علاقے سے مہیا ہو سکنے والے سامان کے ساتھ پورا کیا جائے گا"۔



متعللقہ خبریں