ترک صدر کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بات چیت

غزہ کی تازہ ترین صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت اور معصوم شہریوں تک انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل پر تبادلہ خیال

2054051
ترک صدر کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت  میں  غزہ کی تازہ ترین صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت اور معصوم شہریوں تک انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ مغربی ممالک کے رویوں سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیل کو روکنے کی کوششوں میں ممالک کی ناکامی ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گی، ایردوان نے کہا کہ مغرب اور عالمی رائے عامہ کو ہماری آنکھوں کے سامنے رونما ہونے والے اور نظر انداز کیے جانے والے انسانی المیوں کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد ایکشن لینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں