صدر ایردوان کی مصری صدر سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال پر بات چیت

ہسپتالوں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر بمباری کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی نے غزہ میں لگی آگ کو مزید بڑھا دیا ہے

2053918
صدر ایردوان کی مصری صدر سے ٹیلی فون پر غزہ کی صورتحال پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فون پر بات کی۔

ایوان صدر کےمحکمہ اطلاعات  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کی بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال، غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے  دوران صدر ایردوان نے کہا کہ فلسطینی سرزمین کے خلاف مظالم بتدریج گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور ہسپتالوں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر بمباری کے خلاف مغربی ممالک کی خاموشی نے غزہ میں لگی آگ کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا اپنے وطن سے ہجرت پر مجبور ہونا ناقابل قبول ہے، صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ امن کو یقینی بنانے اور غزہ میں انسانی امداد اور صحت کی خدمات کو جلد از جلد پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں