ترکیہ کا شیرینجہ دیہات 2023 کے عالمی سیاحتی دیہاتوں کی فہرست میں شامل

"2023 دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات" کی فہرست کا اعلان اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (UNWTO) کے ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں جاری 25ویں جنرل اسمبلی میں کیا گیا

2053546
ترکیہ کا شیرینجہ دیہات 2023 کے عالمی  سیاحتی دیہاتوں کی فہرست میں شامل
sirince koyu1.jpg
sirince koyu.jpg

ازمیر کے ضلع سیلچوق  سے منسلک شیرینجہ دیہات  "2023 کے دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات " کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے

"2023 دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات" کی فہرست کا اعلان اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (UNWTO) کے ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں جاری 25ویں جنرل اسمبلی میں کیا گیا۔

اسل سلسلے میں  260 درخواستوں  پر غور کیا گیا  اور کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں اس دیہات میں  ثقافتی اور قدرتی وسائل، ثقافتی وسائل کی حمایت اور تحفظ، اقتصادی استحکام، سماجی پائیداری، ماحولیاتی پائیداری، سیاحت کی ترقی اور ویلیو چین انٹیگریشن، انفراسٹرکچر، صحت، حفاظت جیسے شعبوں میں بہترین سہولتوں کے موجود  ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

جائزوں کے بعد، قازقستان کے ساتی، ازبکستان کے سینتوب اور ترکیہ  کے شیرینجہ  دیہات  سمیت 54 دیہاتوں  کو   "2023 کے دنیا کے بہترین سیاحتی دیہاتوں " کی فہرست میں جگہ ب دی گئی ہے۔

پہاڑوں کے درمیان ایک سبز ڈھلوان پر ، زیتون کے درختوں ،  پتھر کی گلیوں،سفید مکاناتپر مشتمل  شیرینجہ دیہات   ترکیہ میں دیہات  کی سیاحت کی صف اول کی بستیوں میں سے ایک ہے۔

تقریباً 4 ہزارافراد  موسمِ بہار میں روزانہ اس دیہات  تشریف لاتے ہیں  اور  اس کی سیر کرتے ہیں۔

ایفیس انٹیک شہر ، حضرت مریم  کلیسہ  اور  کشادہ سی  بندرگاہ کے قریب واقعہ ہونے کی وجہ سے  شیرینجہ سیاحت کے  ایک اہم مقام  کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اسے "دنیا کے بہترین سیاحتی دیہات" کے ایوارڈ کے لائق سمجھا گیا ہےجس کے نتیجے میں  یہ دیہات  بھر میں شہرت حاصل کر جائے گا۔



متعللقہ خبریں