ترکیہ کی غزہ ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت

وزارت خارجہ نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے تحریری بیان  جاری کیا ہے۔ بیان میں غزہ میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے

2052429
ترکیہ کی غزہ ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت

ترکیہ نے غزہ میں الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ قرار دیا ہے ۔

وزارت خارجہ نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں غزہ میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع اور متعدد کے زخمی ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان وحشیانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں پر رحم اور ان حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسی  ذہنیت جو براہ راست عام شہریوں کو نشانہ بنائے اور ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنائے بین الاقوامی قانون اور ضمیر کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچےاور  خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے واقعے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں