ترک سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیانات

اسرائیل کے تازہ حملوں کے حوالے سے ترک قومی اسمبلی کی  تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا

2052581
ترک سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیانات

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے، شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں کو ہر گز قبول نہیں کرتے اور ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

قرتلمش نے  سماجی رابطوں  پراپنی  پوسٹ  میں لکھا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے انسانیت پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

" شہری بستیوں کو نشانہ بنا نے  کے عمل کو بلا تعطل جاری  رکھنے  والی  سفاک صہیونیت کےغزہ کے ایک ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے" کی وضاحت کرنے والے قرتلمش نے کہا: "ہم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملوں کو کبھی بھی قبول نہیں کرتے اور ہم ایک بار پھر ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم  ترکیہ کی حیثیت سے، غزہ کے خلاف غیر متناسب اور وحشیانہ حملوں کی مخالفت جاری رکھیں گے۔"

دریں اثناء اسرائیل کے تازہ حملوں کے حوالے سے ترک قومی اسمبلی کی  تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

"ہم ان حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جو انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔" اعلامیے میں قومی  اسمبلی کے تمام جماعتی گروپوں اور ممبران  کو  دعوت دی گئی کہ وہ اس ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے عالمی پارلیمانوں، عالمی برادری اور تنظیموں کو اپنا مؤقف  بیان کریں۔

نائب صدرجودت یلماز  نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں ہسپتال پر حملہ انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا المیہ ہے اور کہا کہ "ہم آگ پر تیل چھڑکنے  ڈالنےو الوں  اور غیر مشروط طور پر اسرائیل کی حمایت کرنے والوں سے  اس گھناؤنے فعل  کے بعد اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔"

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وزراء نے بھی اپنے پیغامات میں غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی۔

محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ "بیماروں اور بوڑھوں کے خلاف تشدد بند ہونا چاہیے۔ غزہ پر بمباری بند ہونی چاہیے۔ دنیا کو  بیدار ہونا  چاہیے اور خونریزی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں