ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان الیکڑانک ویزے پر عمل درآمد شفروع

الیکٹرانک ویزا کی درخواست کے ساتھ، ترک شہری 5 منٹ سے بھی کم وقت میں یا جب وہ سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے پر جائیں گے تو ویزا حاصل کر سکیں گے

2052130
ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان الیکڑانک ویزے پر عمل درآمد شفروع

 

ترکیہ کو  سعودی عرب کے الیکٹرانک ویزا درخواست سسٹم میں  شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادراورال  اولو نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الرابعہ اور ان کے ہمراہی وفد سے وزارت میں ملاقات کی۔

اس ملاقات  میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھائے جانے کی ضرورت  کی وضاحت کرنے والے  اورال اولو نے  کہا کہ  "میں ویزا پروسیسنگ میں آسانی کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ اس سے عمرہ، حج اور دیگر سفر دونوں کے لیے نمایاں سطح کی سہولت ملے گی۔"

توفیق الرابعہ  نےترکیہ کو الیکٹرانک ویزا  درخواست  سسٹم میں شامل کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

"الیکٹرانک ویزا کی درخواست کے ساتھ، ترک شہری 5 منٹ سے بھی کم وقت میں یا جب وہ سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے پر جائیں گے تو ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہو گا اور یہ 90 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ الیکٹرانک ویزے کے ساتھ ترک شہری مکہ اور مدینہ سمیت  دیگر  تمام علاقوں اور شہروں کی سیر کر سکتے ہیں۔"

الرابعہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی ایئرلائن نے اپنی نشستوں کی گنجائش بڑھا دی ہے اور انقرہ سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا جائیگا۔

مہمان وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ویزا اور پروازوں کی تعداد میں اضافے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور سیاحت اور دیگر شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

الرابعہ نے ترک  وزیر کے ہمراہ ترکیہ کی مقامی گاڑی ٹوگ  کا تجربہ کیا اور ترکیہ کو مبارکباد دی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹوگ گاڑی  کو جلد از جلد سعودی عرب میں دیکھنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں