ترک وزیر خارجہ کی غزہ کے حوالے سے عالمی ہم منصبوں سے بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکہ، روس، برطانیہ، ملیشیائی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابط کرتے ہوئے تنازعہ فلسطین کے حل پر تبادلہ خیال کیا

2051511
ترک وزیر خارجہ کی غزہ کے حوالے سے عالمی ہم منصبوں سے بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف  نے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

فیدان اور لاوروف نے اس دوران اسرائیل اور فلسطین کی پیش تفت اور اسرائیل کے غزہ پر حملوں پر غور کیا۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس  دوران غزہ اور اسرائیل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف کیے گئے حملوں اور اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اس عمل کے دوران فیدان نے بلنکن سے تین بار ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت  کی درخواست امریکہ نے کی اور اس دوران فلسطین اور اسرائیل کے تناظر میں تازہ ترین پیش رفت اور غزہ کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزراء نے نیٹو کی توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

حاقان فیدان نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر رابطے کیے۔

اپنے ملائیشیائی ہم منصب زیمبری کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں وزیر فیدان نے اسرائیل اور فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں بات کی۔

فیدان راسموسن گفتگو میں دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں