اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کے خطے میں پھیلنے پر ہمیں تشویش لا حق ہے، صدر ایردوان

ناکہ بندی، جس نے غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، خطے کو اشتعال انگیزیوں کا شکار بنا دیا ہے

2050642
اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کے خطے میں پھیلنے پر ہمیں تشویش لا حق ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہیں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کے بڑھتے ہوئے خطے میں پھیلنے کے امکان پر تشویش ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول کنونشن سینٹر میں ترکیہ-افریقہ چوتھے بزنس اینڈ اکنامک فورم کی اختتامی تقریب میں اپنے خطاب میں اسرائیل-فلسطین کشیدگی کا ذکر کیا۔

انہوں نے  کہا کہ"ہمیں تشویش ہے کہ کشیدگی مزید بڑھ کر خطے میں پھیل سکتی ہے۔" ایردوان نے کہا کہ ہم مساجد، ہسپتالوں اور شہری بستیوں پر بمباری جیسے حملوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ناکہ بندی، جس نے غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، خطے کو اشتعال انگیزیوں کا شکار بنا دیا ہے، ایردوان نے پوری دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

"360 مربع کلومیٹر کے  رقبے پر20  لاکھ افراد کے لیے  بجلی، پانی، ایندھن اور 20 لاکھ لوگوں کی خوراک منقطع کر دی گئی ہےجو کہ  بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔"

ایردوان نے کہا کہ تنازعات شروع ہونے کے بعد سے ترکیہ سے  پہلا امدادی سامان لے  جانے والا طیارہ آج مصر کےعریش  ائیرپورٹ پر پہنچا، امدادی سامان  میں ادویات،  خوراک، ڈبہ بند سامان، ڈائپر، پانی اور طبی سامان موجودہے۔

انہوں نے بتایا کہ  آفاد خطے میں نئے امدادی سامان کی ترسیل کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے،ہم  مصری حکام سے بات چیت  کرکے غزہ تک انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ حب لاکھوں انسان فاقہ کشی کے خطرات سے دو چار ہیں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی بندش کا فیصلہ کرنے والوں کے ماتھے پر ایک کلنک ہے۔

تمام فریقین کو عقل سے کام لینے اور پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل امن پر بات کرنے کی دعوت دیتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ خاص طور پر مغویوں کی رہائی کے لیے ترکیہ بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے اپنےوسیع  روابط  جاری رکھے ہوئے ہے ۔

" غزہ اسوقت  مظلوم ہے۔ لیکن اسرائیل ایسی مظلوم حالت میں نہیں ہے۔" ایردوان نے امریکہ کی جانب سے خطے میں طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر ردعمل  کا مظاہرہ  کیا اور کہا کہ اس سے امن، سکون، مذاکرات، سفارت کاری اور فریقین کے درمیان تناؤ کو کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

ایردوان نے امریکی وزیر خارجہ  کا بیان کہ میں"اسرائیل سے وزیر کے طور پر نہیں بلکہ ایک یہودی  کی حیثیت سے قربت رکھتا ہوں"  یہ کسی قسم کی سیاسی مفاہمت ہے۔ کہتے ہوئے اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں