استنبول ایئرپورٹ 2تا 8 اکتوبر کے درمیان یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ

یوروپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (یوروکنٹرول) کی 2 تا 8 اکتوبر کی یورپی ایوی ایشن رپورٹ شائع کی گئی ہے

2050057
استنبول ایئرپورٹ 2تا 8 اکتوبر کے درمیان یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ

استنبول ایئرپورٹ 2تا 8 اکتوبر کے درمیان یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ  رہا ہے۔

یوروپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (یوروکنٹرول) کی 2 تا 8 اکتوبر کی یورپی ایوی ایشن رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یومیہ اوسطاً 1435 پروازوں کے ساتھ استنبول ایئرپورٹ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

استنبول ہوائی اڈے کے بعد ایمسٹرڈیم شیفول روزانہ اوسطاً 1419 پروازیں، پیرس چارلس ڈی گال 1335 پروازیں، فرینکفرٹ 1332 پروازیں اور لندن ہیتھرو 1318 پروازوں کے ساتھ نمبر آتا ہے۔

انطالیہ ہوائی اڈہ 883 روزانہ پروازوں کے ساتھ مصروف ترین ہوائی اڈوں میں 9 ویں نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں