وزیر حاقان فیدان کی اطالوی ہم منصب سے تنازع فلسطین پر بات چیت

اطالوی ہم منصب تاجانی کے ساتھ فون کال میں اسرائیل اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

2048803
وزیر حاقان فیدان کی اطالوی ہم منصب سے تنازع فلسطین پر بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فیدان کی ان کے اطالوی ہم منصب تاجانی کے ساتھ فون کال میں اسرائیل اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا  تھاکہ اس نے اسرائیل پر "طوفان ِاقصیٰ " کے نام سے ایک جامع حملہ کیا ہے۔ جب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلوار آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں