صدر ایردوان کے بیان کے عالمی میڈیا میں چرچے

ایردوان کی کال کو اپنے قارئین تک پہنچانے والے اخبارات نے لکھا کہ ترکیہ نے امن کے لیے قدم بڑھایا ہے

2048888
صدر ایردوان کے بیان کے عالمی میڈیا میں چرچے

حماس کے اسرائیل پر   حملوں کے بعد  صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو عالمی پریس میں بڑے پیمانے پر کوریج دی گئی ہے۔

ایردوان کی کال کو اپنے قارئین تک پہنچانے والے اخبارات نے لکھا کہ ترکیہ نے امن کے لیے قدم بڑھایا ہے۔

امریکہ وال اسٹریٹ جرنل اخبار  کے مطابق صدر  ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ممکنہ قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

جرمن اخبار Tagesschau نے کہا کہ ’’ترکیہ اسرائیل کی جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔ "صدر ایردوان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقوں پر بمباری بند کرے اور فلسطینی شہری اسرائیلی بستیوں پر حملے بند کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ  غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کی تیاری کر رہا ہے۔" اخبار نےایردوان   کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے بغیر خطے میں امن قائم   نہیں  ہوسکتا ۔

یونانی اخبار کاتھیمیرینی نے سرخی لگائی ہے "ایردوان  اسرائیل اور حماس میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" خبر میںایردوان  نے کہا کہ جس طرح ہم غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے حملوں، پھانسیوں اور جبر کے خلاف ہیں اسی طرح ہم اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے بھی خلاف ہیں۔

ال مانیٹر اخبار بھی اپنے قارئین کے سامنے اس عنوان کے ساتھ شائع ہوا کہ "جیسے جیسے اسرائیل اور حماس جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے، ترکیہ  کےصدر ایردوان نے  اعتدال  پسندے سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جاپان میں قائم براڈکاسٹر NHK نے کہا، "ایردوان  نے کہا کہ ترکیہ حماس اسرائیل تنازع میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔

العربیہ نے کہا ہے کہ صدر ایردوان  نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کو "ہراساں کرنا" بند کریں اور غزہ میں جھڑپوں میں شدت کے ساتھ ہی دونوں فریقین کو جنگ کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

CNN یونان نے ایردوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہم اسرائیل سے کہتے ہیں کہ وہ فلسطینی زمینوں پر بمباری بند کرے اور فلسطینیوں کو اسرائیلی بستیوں کو ہراساں کرنا بند کرے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ایردوان   نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے کہا کہ غزہ پر اجتماعی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں