صدر رجب طیب ایردوان کی اسرائیل ۔ فسلطین تصادم پر ٹیلی فونک ڈپلومیسی

ترکیہ خطے میں تنازعات کے خاتمے اور جلد از جلد امن کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے

2048653
صدر رجب طیب ایردوان کی اسرائیل ۔ فسلطین تصادم پر ٹیلی فونک ڈپلومیسی

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین، اسرائیل، لبنان، قطر اور مصر کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ کیا۔

ایردوان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کے دوران اسرائیل اور فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اور خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں تنازعات کے خاتمے اور جلد از جلد امن کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے لبنانی وزیر اعظم نجیب  میقاتی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس  دوران ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے اسرائیلی صدر یتزاک ہرزوگ سے بھی فون پر بات کی۔

اس گفتگو میں  اسرائیل اور فلسطین کے واقعات اور خطے میں کشیدگی کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کو اجتماعی اور اندھا دھند نقصان پہنچانے والا کوئی بھی قدم خطے میں تشدد اور مصائب میں مزید اضافہ کرے گا، ایردوان نے کہا کہ عقلِ سلیم  سے کام لیا جانا چاہیے اور خطے میں جلد از جلد امن کا قیام پورے خطے کی بھلائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ خطے میں تشویشناک تنازعات کے خاتمے اور مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ کی کوششیں بھر پور طریقے سے جاری رہیں گی۔

ترک صدر  کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل فلسطین کشیدگی کی وجہ سے خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات پرغور کرتے ہوئے  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایردوان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ فون کال میں اسرائیل ۔فلسطین کشیدگی کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔



متعللقہ خبریں