شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ترک فوجی شہید

یہ فوجی 30 ستمبر 2023 کو پنجہ۔کیلید  آپریشن   کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ  کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا

2047094
شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں پنجہ۔کیلید  آپریشن  علاقے  میں دہشت گردوں کی جانب سے کی گئی ہراساں کرنے والی فائرنگ میں زخمی ہونے والا فوجی جواب  رجب پارلاک شہید ہو گیا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلاک 30 ستمبر 2023 کو پنجہ۔کیلید  آپریشن   کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ  کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا، اسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود یہ  جام شہادت نوش کر گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے:" "ہمارے بہادر سارجنٹ رجب پارلاک کو زیر علاج ہسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود بچایا نہ جا سکا  اور 5 اکتوبر کو شہید ہوگیا۔ ہمیں گہرے دکھ اور غم سے دوچار کرنے والے اس واقع  میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والےہمارے  پیارے شہید  کی مغفرت  کے دعا گو ہیں ، ہم ان کے غمزدہ خاندان اور ترک مسلح افواج سے  تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ "

وزیر دفاع یاشار گولیر نے بھی شہید پارلاک کے لیے تعزیتی پیغام  دیا۔

 



متعللقہ خبریں