اقوام متحدہ کی  تجارت  اور ترقیاتی کانفرنس (UNCTAD) نے ترکیہ کی شرح نمو 3٫7 فیصد کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی شرح نمو، جو گزشتہ سال 3 فیصد تھی، 2023 میں کم ہو کر 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے

2046573
اقوام متحدہ کی  تجارت  اور ترقیاتی کانفرنس (UNCTAD)   نے ترکیہ کی شرح نمو  3٫7 فیصد کردی

اقوام متحدہ کی  تجارت  اور ترقیاتی کانفرنس (UNCTAD) نے اس سال ترک معیشت کے لیے اپنی ترقی کی پیشن گوئی 2.6 فیصد سے بڑھا کر 3.7 فیصد کر دی ہے ۔

UNCTAD نے تجارت اور ترقی کی رپورٹ کا اکتوبر شمارہ  جاری کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی شرح نمو، جو گزشتہ سال 3 فیصد تھی، 2023 میں کم ہو کر 2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

UNCTAD نے اپنی اپریل کی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو 2.1 فیصد رہے گی۔

رپورٹ میں 2023 میں ترک معیشت کی ترقی  کا تخمینہ  2.6 فیصد سے بڑھا کر 3.7 فیصد تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ میں امریکہ  کی معیشت کی نمو کے تخمینے کو  بھی 0.9 فیصد سے  بڑھا کر  2  فیصد کر دیا  ہے۔

رپورٹ میں یورپی یونین کے لیے شرح نمو 0.4 فیصد اور چین کے لیے 4.6 فیصد تک کم کر دی گئی تھی اور اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سال جرمنی بھی 0.6 فیصد سکڑ جائے گا۔



متعللقہ خبریں