سرمائے کی منڈی میں عوامی شمولیت ہمارا اوّلین ہدف ہے: ایردوان

آنے والے دور میں سرمائے کی منڈیوں کو مزید گہرا کرنا اور عوامی سطح پر پھیلانا ہماری اوّلین ترجیح ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

2045114
سرمائے کی منڈی میں عوامی شمولیت ہمارا اوّلین ہدف ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم، سرمائے کی منڈی  کے مزید فروغ کو اور اس منڈی میں عوامی شمولیت کو اہمیت اور اوّلیت دیں گے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ساتویں دفعہ منعقدہ  'ترکیہ مالیاتی منڈیوں کی کانفرنس' کے لئے بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ "ہم جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے سوویں سال میں ملک کو زیادہ مضبوط ، زیادہ پُر اعتماد اور زیادہ خوشحال راستے پر گامزن کرنے کے لئے دَم لئے اور رُکے بغیر کام کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے، اقتصادی فروغ اور تجارت سے لے کر قیمتوں میں استحکام تک، مالیاتی استحکام سے انسانی  طاقت اور روزگار تک، سبز ترقی   اور ڈیجیٹلائزیشن سے آفت انتظامیہ تک اور پبلک فنانسنگ سے کاروباری و سرمایہ کاری ماحول تک  تمام بنیادی پہلوں پر  ایسے اہداف کا تعین کیا ہے جو حقیقت پسندانہ بھی ہوں، قابل عمل بھی  اور ترکیہ کی صلاحیت سے ہم آہنگ بھی"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ایک طرف  6 فروری کے قہرمان ماراش زلزلے کی پھیلائی ہوئی تباہ کاریوں  کو ختم کر  رہے ہیں تو دوسری طرف معیاری اقتصادی بڑھوتی کے لئے روزگار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارا ہدف افراطِ زر  کی شرح کو اکائی کے عدد تک لانا اور معاشرے میں آمدنی کی تقسیم کو بہتر بنانا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم استنبول فنانس مرکز کے ساتھ ترکیہ کو مالیات کے شعبے میں ایک مرکز کی حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ حالیہ 21 سالوں میں ترکیہ نے کُل 225 بلین ڈالر بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ آنے والے دور میں سرمائے کی منڈیوں کو مزید گہرا کرنا اور عوامی سطح پر پھیلانا ہماری اوّلین ترجیح ہو گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے پیغام میں کہا ہے کہ " ترکیہ پر اعتماد کرنے والے، یہاں سرمایہ کاری کے خواہش مند اور ترک اقتصادیات کے روشن مستقبل پر بھروسا کرنے والے تمام سرمایہ کاروں کے لئے ہمارے دِل اور دروازے دونوں کھُلے ہیں"۔



متعللقہ خبریں