عراق میں آگ سے جحلسنے والے 4 زخمیوں کا ترکیہ میں علاج معالجہ کیا جائیگا

گزشتہ روز موصل شہر کے ہمدانیہ ضلع میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے 93 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 افراد زخمی ہوگئے تھے

2043904
عراق میں آگ سے جحلسنے والے 4 زخمیوں کا ترکیہ میں علاج معالجہ کیا جائیگا

عراقی  شہر موصل میں شادی ہال میں آتشزدگی میں شدید  زخمی 4 افراد کو علاج معالجے کے لیے ترکیہ لایا گیا۔

عراقی وزارت عظمیٰ پریس آفیس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیراعظم محمد شیعہ الصودانی کی ہدایت پر ضلع ہمدانیہ میں افسوسناک آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو ان کے قریبی ساتھیوں سمیت علاج کے لیے ترکیہ بھیجا گیا ہے۔"

بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کے ہمراہ  10 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی ہے جو 2 ڈاکٹرز، نرسز اور ابتدائی طبی امداد کے ماہرین پر مشتمل ہے۔

گزشتہ روز موصل شہر کے ہمدانیہ ضلع میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے 93 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 100 افراد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں