ترکیہ: پریویزا فتح اور یومِ بحریہ کے موقع پر ترک بحریہ کی خصوصی ویڈیو

ترک بحریہ نے 485 سال قبل بھی پوری دنیا سے اپنا لوہا منوایا تھا اور آج بھی اپنے فرائض کو بطریق احسن ادا کر رہی ہے: ترک مسلح افواج

2043350
ترکیہ: پریویزا فتح اور یومِ بحریہ کے موقع پر ترک بحریہ کی خصوصی ویڈیو

ترک مسلح افواج نے 27 ستمبر پریویزا بحری فتح اور یومِ بحریہ کی مناسبت سے ایک خصوصی ویڈیو کلِپ جاری کیا ہے۔

ترک مسلح افواج کے سوشل میڈیا صفحات سے شئیر کئے گئے اس کلِپ میں ترک بحریہ کمانڈ آفس کی مشقوں ، بحریہ کی انوینٹری میں شامل ٹی سی جی اناطولیہ، ٹی سی جی بیوک ادا ، بحری پولیس طیاروں، آبدوزوں، مسلح ڈرون طیاروں  اور ہیلی کاپٹروں کے مناظر دِکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ"پریویزا بحری فتح کی 485 ویں سالگرہ اور یومِ بحریہ مبارک ہو۔ ترک بحریہ نے 485 سال قبل پریویزا بحری فتح کے ساتھ بھی پوری دنیا سے اپنا لوہا منوایا تھا اور آج بھی ملّی حقوق و مفادات  کی خاطر اپنے فرائض کو بطریق احسن اور نہایت دلیری  کے ساتھ ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے"۔



متعللقہ خبریں